• news

فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق اپیلیں 8 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا جو کیس کی سماعت 8 جولائی کو کرے گا۔ بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شاہد بلال بنچ میں شامل ہیں۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن