• news

حکومت نے اپوزیشن سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے 4 نام مانگ لیے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے حکومت نے اپوزیشن سے مطالبہ کیا ہے مسلم لیگ ن کے چیف وہب طارق فضل چودھری نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو خط لکھا ہے۔ خط میں حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے اپوزیشن سے چار نام مانگ لئے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام دیئے جائیں۔ باہمی رضا مندی سے دیئے گئے ناموں میں سے چیئرمین پی اے سی کا تقرر کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن