قبضہ مقدمات میں منشا بم کے بیٹوں کی ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع
لاہور(خبرنگار)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے قبضہ کے2 مقدمات میں منشا بم کے بیٹوں کی عبوری ضمانتوں میں 13 جولائی تک توسیع کردی،تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ملزم شامل تفتیش ہو چکے ہیں تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ تفتیش افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔