ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے آٹا کی قیمت بڑھے گی: فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین افتخار احمد مٹو نے گندم کی مصنوعات کے فائلر اور نان فائلر ہول سیلر اور ڈیلر پر ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکس کے نفاذ کا براہِ راست اثر عام صارفین پر پڑے گا۔ فائلر ہول سیلر پر 0.10 فیصد، رٹیلرپر 0.50 فیصد اور فلور ملز پر 5.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس سے 20 کلو گرام تھیلا آٹا کی قیمتوں میں 106روپے فی تھیلا تک اضافہ ہو جائے۔ دیگر مصنوعات میدہ اور فائن آٹا کی قیمتوں میں بھی 460 روپے فی بوری اضافہ ہو جائے گا اور ان میں اکثریت نان فائلر ہیں۔ نان فائلر ڈیلر پر 2 فی فیصد کی شرح سے ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس ٹیکس کے نفاذ سے تھیلا آٹا 185 روپے فی تھیلا اور دیگر مصنوعات میدہ فائن کی قیمتوں میں 800 سو روپے فی بوری اضافہ ہو جائے گا۔