فیصل باد‘سرگودھا‘قصورمیں 2خواتین‘ 3 بچوں سے زیادتی
فیصل آباد‘سرگودھا‘قصور (نمائندہ خصوصی‘نمائندہ نوائے وقت) اوباش ملزموں نے 2خواتین‘ایک خواجہ سرا اور3بچوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ مدینہ ٹاؤن رسول پارک کے رہائشی حاجی نعیم سے (الف) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ نشاط آباد 5 ج ب میں اوباش ملزم احسان نے خواجہ سرا( ب)کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ چک جھمرہ 113 ج ب کے رہائشی اعظم کا کمسن بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا اوباش نے ہوس کانشانہ بناڈالا۔سرگودھا میں اوباش نے کم سن بچی(ن) کوزیادتی کانشانہ بنادیا۔قصورحسین خانوالہ میں اوباش نوجوان نے کار میں لفٹ دینے کے بہانے خاتون(م) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔قصور کے نواحی گاؤں تھہ شیخم میں اوباش نے کمسن بچے(د) کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔