• news

کراچی میں دالوں کی قیمتوں میں 69 روپے کلو تک اضافہ  

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک کے سب سے بڑے ہول سیل جوڑیا بازار میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہول سیل کی گرولرز کے مطابق دال چنا کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 69 روپے اضافہ ہوا، دال چنا درجہ اول 231 سے بڑھ کر 295 روپے فی کلو ہو گئی۔ دال چنا درجہ دوئم216  سے بڑھ کر 285 ہو گئی۔ دال مونگ درجہ اول کی قیمت 60 روپے اضافے سے 330 روپے اور دال مونگ درجہ دوئم 260 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہو گئی۔ دال ماش 520 روپے فی کلو ہو گئی۔ دال ماش 10 روپے، کابلی چنا 60 روپے، کالا چنا 38 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے۔ کابلی چنا 362 روپے، کالا چنا 255 روپے کلو ہو گیا۔ بیسن کی قیمت میں 30 روپے اضافہ، 280 روپے فی کلو ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن