کوئٹہ ، مسلح افراد کی فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر قتل
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں منوجان روڈ ہدہ میں مسلح افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر احمد لہڑی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق منیر احمد لہڑی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔