• news

حوثیوں کے امریکہ، برطانیہ، اسرائیل کے چار جہازوں پر حملے 

صنعاء(این این آئی )یمن میں حوثی ملیشیا نے دعوی کیا ہے کہ اس نے چار عسکری کارروائیوں میں امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کے زیر انتظام چار مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کارروائیاں بحیرہ احمر، بحیرہ عرب، بحیرہ روم اور بحر ہند میں کی گئیں۔حوثیوں کے ترجمان یحیی سریع کے مطابق پہلی کارروائی میں بحیرہ عرب میں اسرائیلی جہاز یونیفک کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری کارروائی میں بحیرہ احمر میں امریکی تیل بردار جہاز ڈیلونکس پر حملہ کیا گیا۔ تیسری کارروائی میں بحر ہند میں برطانوی جہاز اینول پوائنٹ کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ چوتھی کارروائی میں بحیرہ روم میں امریکی جہاز لکی سلور پر متعدد میزائل داغے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن