پارلیمانی نگرانی کو بہتر بنانے کیلئے چیئرمین پی اے سی کا تقرر ابھی باقی
اسلام آباد (عترت جعفری)پارلیمانی نگرانی کو بہتر بنانے کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے جس کے چیئرمین کا تقررہونا بھی باقی ہے، اجلاسوں کی تعداد 46 سے بڑھا کر 50 کر دی گئی ہے، ایک سال میں کم از کم 50 اجلاس ہوا کریں گے پی اے سی کے تحت مانیٹرنگ کمیٹیز کی تعداد کو بھی چار سے 10 کر دیا گیا ہے، مالی نگرانی کو سخت کرنے کے لیے کے لیے سب کمیٹیوں کی تعداد کو بھی نو کر دیا گیا ہے، دستاویزات یہ بتا رہی ہیں کہ قومی اسمبلی کے بجٹ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، رواں سال میں قومی اسمبلی کے اخراجات گذشتہ مالی سال میں اٹھ ارب 31 کروڑ روپے تھے رواں سال قومی اسمبلی کے لئے 12 ارب 73 کروڑ روپے مختص کر دئے گئے ،قومی اسمبلی کی کمیٹیز کے اخراجات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، ایوان صدر اور پی ایم آفس کے اخراجات کے لئے مختص رقم کو بڑھا دیا گیا ہے ،، رواں سال میں پی ایم افس کے لیے مختص شدہ رقم 1.65 بلین روپے ہے، سینٹ کے اخراجات یہ بھی اضافہ ہوا ہے ،، سینٹ کے اخراجات کے لئے کم و بیش دو ارب روپے گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں زائد مختص کئے گئے ۔