• news

بلوچستان، خیبر پی کے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں: فضل الرحمن

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پی کے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت جے یو آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی رہنماء میر محمد اسلم عمرانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا اللہ تعالٰی محمد اسلم عمرانی کی شہادت کو قبول فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن