• news

آٹے کی بلیک مارکیٹنگ ‘یوٹیلٹی سٹورز  کے 4ملازمین نوکری سے برطرف 

 راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آٹے کی ترسیل اور بلیک مارکیٹنگ و دیگر سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث 4 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ملوث ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن راولپنڈی ریجن ساوتھ کے 4 ملازمین بشمول عابد محمود ایکس ریجنل منیجر، انجم نذیر ملک ایکس ایکٹنگ اسٹیبلشمنٹ انچارج، فضل کریم ایکس ویئر ہاوس انچارج (آٹا) کو نوکریوں سے برطرف کیا۔ اس کے علاوہ، 32 سے زائد دیگر ملازمین کو بھی یو ایس سی سروسز رولز کے مطابق سخت ترین سزا ئیں دی گئیں۔ برطرف ملازمین کے خلاف پولیس و دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں میں کیس دائر کرنے اور سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ملازمین لاکھوں روپے مالیت کے آٹے کے تھیلوں کی چوری، بلیک مارکیٹنگ اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث تھے۔

ای پیپر-دی نیشن