• news

 نان فائلرز کی 2 لاکھ 28 ہزار سمز بلاک، ریٹرنز جمع کرانے پر 62 ہزار بحال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں نے مجموعی طور پرتک 2 لاکھ 28ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کردیں جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر 62ہزار بلاک شدہ سمز بحال کردی گئی ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ایف بی آر کی طرف سے بھجوائے جانے والے بیجز پر ٹیلی کام کمپنیاں نان فائلرز کی سمیں بلاک کرکے کمپلائنس رپورٹس فراہم کررہی ہیں۔ ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار موبائل سمز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا ہے اور مجموعی طور پر 5 لاکھ 6ہزار 671 نان فائلزز کی سمز بلاک ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن