امریکی گوانتانامو جیل سے ہمارے شہری چھوڑے، 2 قیدی رہا کر دیں گے: طالبان
دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کی رہائی کے بدلے دو امریکی قیدیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوحہ میں اقوام متحدہ اور 30 سے زائد غیر ملکی خصوصی ایلچیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جیل گوانتاناموبے میں ابھی افغانی قید ہیں۔ امریکا کے افغانستان میں خصوصی ایلچی سے بات چیت ہوئی ہے۔ ترجمان طالبان نے مزید بتایا کہ افغانستان کی جیل میں اس وقت دو امریکی شہری قید ہیں۔ امریکا کی جانب سے تبصرہ سامنے نہیں آیا۔