خان صاحب کو پریشرائز کرنے کے لیے عدت کیس بنایا گیا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسلام اباد ہائی کورٹ نے ڈائریکشن دی ہوئی ہے کہ 10 تاریخ تک اس کیس پر فیصلہ دینا ہے،عدت کیس میں مرکزی اپیلوں کی سماعت ہوئی ہے سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے چیرمین پی ٹی آئی،کیس کی سماعت پیر تک سماعت ملتوی ہوئی ہے ہمیں امید ہے کہ ہمیں اس کیس میں ریلیف ملے گا، تاریخ میں پہلی بار عدت سے متعلق کیس بنایا گیا،پولیٹیکل ویکٹمائیزیشن ہے خان صاحب کو پریشرائز کرنے کے لیے یہ کیس بنایا گیا،ذاتی نوعیت کا کیس بنایا گیا جس کا مقصد خان صاحب کو کمپرومائزنگ حالات میں لانا تھا،خان صاحب مضبوط انسان ہے اس کیس میں عورت کے شامل۔ہونے کے باوجود کمپرومائزڈ نہیں ہوئے۔