فرمان قائد
اپنے عوام کو سمجھنے کی کوشش کیجئے، محبت، شفقت اور ملنساری سے ان کے معاملات سلجھائیے ، کبھی کبھی کسی ضدی اور باتونی شخص سے مل کر آپ کو تکلیف ہو گی جو بار بار ایک بات کی رٹ لگائے رکھے گا، لیکن برداشت کیجئے ، صبر و تحمل سے کام لیجئے اور اسے احساس دلائیے کہ اس کے ساتھ انصاف ہو گا، ضرور ہو گا۔
(سرکاری ملازمین سے خطاب، چٹاگانگ 25 مارچ 1948ء)