بلاول بھٹو سے سپیکر سندھ، ارکان اسمبلی کی ملاقات، مسائل پر گفتگو، آج کوئٹہ جائیں گے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ، رکن سندھ اسمبلی شام سندر اور سکھر کے میئر نے ملاقات کی۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے اسمبلی سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ یوسف بلوچ نے لیاری میں قیام امن کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یوسف بلوچ کی درخواست پر سندھ حکومت کو لیاری کلچر کمپلیکس کی فوری تکمیل کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو لیاری میں سکل ڈویلپمنٹ اور آئی ٹی کے مراکز کھولنے کی بھی ہدایت کی۔ شام سندر کی بھی ملاقات ہوئی، جامشورو کے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان شیخ نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر میں عوامی مسائل اور ان کے حل کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کوئٹہ کا دو روزہ کریں گے۔ ان کو بلوچستان کے ترقیاتی امور، امن و امان سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 8 جولائی کو پشاور کا دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور سے متعلق اہم مشاورت ہوگی۔