خود کو کنوارہ ظاہر کر کے دوسری شادی کرنے والے دولہا کیخلاف مقدمہ
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد بشیر نے خود کو کنوارہ ظاہر کر کے دوسری شادی کرنے والے دولہا کیخلاف درج مقدمہ میں مزید دفعات شامل کرنے کا حکم دیدیا عدالت نے یہ حکم متاثرہ خاتون کی درخواست پر جاری کیا نیلم امین نامی خاتون نے مقدمہ کے اندراج کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 495،420،177اور463کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔