ایف بی آر سے چار سال میں گریڈ 15 تک بھرتیوں کی معلومات طلب
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )ایف بی آر سے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین جن کے خلاف انضباطی کاروائی ہو رہی ہے کے بارے میں معلومات طلب کر لی گئی، یہ معلومات اطلاعات تک رسائی کے ایکٹ کے تحت طلب کی گئی، ایف بی آر کے تمام ڈائریکٹر جنرلز اور چیف کمشنرز کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے گذشتہ چار سال میں گریڈ ایک سے گریڈ 15 تک جو بھرتیاں کی گئی ہیں ان کے بارے میں بھی تمام معلومات ایک ہفتے کے اندر فراہم کی جائیں۔