وارڈن تشدد کیس، استغاثہ مسترد کرنے پر ڈی ایس پی عامر شیرازی 9 جولائی کو طلب
لاہور (خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ حیات نے وارڈن تشدد کیس میں سزا کیلئے استغاثہ مسترد کرنے پر ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی کو 9 جولائی کو طلب کر لیا۔ ٹریفک وارڈن ابراہیم خان کے وکیل اختر علی چشتی نے مئوقف اختیار کیا کہ ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی نے 14 اگست 2022 کو ڈیوٹی کے دوران وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا، ڈی ایس پی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہ ہوا، دوران انکوائری ایڈیشنل آئی جی انکوائریز وقاص الحسن نے ڈی ایس پی کو گنہگار قرار دیا، ڈی ایس پی نے ملی بھگت کر کے تیسری انکوائری ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون ڈویژن کو مارک کروا لی اور تیسری انکوائری میں ایس پی نے وقوعہ ہی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، استدعا ہے کہ مجسٹریٹ کا حکم کالعدم کر کے ڈی ایس پی عامر عباس شیرازی کیخلاف ٹرائل کا حکم دیا جائے۔