ڈسٹرکٹ جیل راولا کو ٹ سے قیدیوں کے فرارکاواقعہ معمہ بن گیا
راولاکوٹ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے والا واقعہ معمہ بن گیا 80 گھنٹے گزرنے کے باوجود کسی بھی قیدی کو گرفتار کرنے میں ناکام، پولیس کی جانب سے راولاکوٹ کے نواحی علاقوں حسین کوٹ، سنگولہ ، جنڈالی جنگلوں سمیت دیگر علاقوں میں سر چ آپریشن جاری ہے ، حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے انعامات کے باوجود کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی، انکوئری کمیٹی کے بعد آئی جی پی آزادکشمیر نے بھی دورہ راولاکوٹ کیا اور جائے واقعہ سمیت متعلقہ حکام سے بریفنگ لی اور کہا کہ پولیس فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے،جیل عملے سمیت جیل سپرنٹنڈنٹ کو شامل تفتیش کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ خطرناک قیدیوں کے سر کی قیمت حکومت نے تعین کی ہے عوام پولیس کا ساتھ دیں تا کہ فرار قیدیوں کو دوبارہ سے گرفتار کیا جا سکے ، ڈسٹرکٹ جیل سمیت شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے، مختلف انٹر ی پوائنٹس پر گاڑیوں اور مسافروں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہریوں میں بھی سنگین نوعیت کے قیدیوں کی عدم گرفتاری پر تحفظات پائے جا رہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے یہ واقع پیشہ آیا ہے ، فی الفور مفرور ملزمان کو گرفتارکیا جائے ،زرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی فراری کا معاملہ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے ،