• news

سندھ اسمبلی کے باہر اساتذہ کا مستقل نہ کئے جانے کے خلاف مظاہرہ 

کراچی (نیٹ نیوز) صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے اساتذہ نے نوکریوں پر مستقل نہ کیے جانے کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تاہم محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے احتجاج ختم کر دیا۔ تین روز سے پریس کلب پر جاری دھرنا آج احتجاج میں تبدیل ہو گیا۔ مظاہرین تمام رکاوٹیں عبور کر کے سندھ اسمبلی کے باہر جا پہنچے اور نعرے بازی شروع کر دی۔ سندھ اسمبلی سے مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور مظاہرین پر لاٹھیاں بھی برسائیں۔ اسی دوران سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے چار رکنی وفد سے مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اساتذہ کو مستقل کرنے کی سمری جلد وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔ اساتذہ نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا اور خبردار کیا کہ اگر وعدہ خلافی کی گئی تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن