• news

عمران خان کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست پر سماعت آج  ہو گی 

  اسلام آ باد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے، عمران خان کی جانب سے وکیل شعیب شاہین عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن