• news

محرم ، علماء مشائخ کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کرینگے ، چوہدری سالک

اسلام آباد(خبرنگار)وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے محرم الحرام کے دوران بین المسالک  ہم  آہنگی اور امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں مقامی سطح پر راوالپنڈی اور اسلام آباد سے علمائے اکرام و مشائخ عظام نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ گذشتہ سالوں کی طرح محرم الحرام کے دوران ملک میں امن و امان قائم رکھنے میں علما کا کردار بہت اہم ہے انھوں نے کہا کہ علمائے اکرام و مشائخ عظام کی مشاورت سے ملک میں یگانگت، بھائی چارہ اور امن کی فضا قائم رکھنے اور مسلکی برواداری کو یقینی بنانے کے لئے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کیا گیا  ہے وفاقی وزیر نے مسلکی رواداری قائم کرنے کے لئیے  علما اکرام کیساتھ صوبائی و ضلعی سطح پر بھی اس طرح کے اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیاانھوں نے کہا کہ بین المسالک ھم آھنگی کی فضا برقرار رکھنے کے لئیے قومی، ملی اور  ملکی حالات و معمالات میں تمامکاتب فکر کے علما اکرام  کے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ھے۔اس موقع پر ایک جامع ضابطہ اخلاق کا اعلان کیا گیا۔ وفاقی سیکٹری مذہبی امور  ذوالفقار حیدر نے ضابطہ اخلاق کا اعلان کیا ھے۔

ای پیپر-دی نیشن