• news

پی ایم ڈی سی نے غزہ کے میڈیکل، ڈینٹل طلبا کوتعلیم مکمل کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے غزہ کے میڈیکل اور ڈینٹل طلبا کو پاکستان میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ کونسل کا یہ فیصلہ غزہ کے طلبا کو پاکستان میں انسانی ہمدردی بنیادوں پر میڈیکل تعلیم جاری رکھنے کے قابل بنانا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان کے آبائی ملک میں مشکل حالات کی وجہ سے ان کی پڑھائی میں خلل نہ پڑے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کونسل نے اپنے حالیہ اجلاس میں یہ فیصلہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر کیا کہ وہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے غزہ کے طلبا کو پاکستان میں ایڈجسٹ کرینگے تاکہ غزہ کے طلبا کو ایک مستحکم اور وسائل سے بھرپور ماحول بنانے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ اور اپنی میڈیکل ڈگریاں حاصل کریں اور غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

ای پیپر-دی نیشن