• news

کئی وارداتیں، ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے، قیمتی سامان چھین کر فرار 

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے گلشن اقبال کے علاقے میں سے مدثر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5 لاکھ 80 ہزار، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گبرگ میں عظیم کی فیملی سے 4 لاکھ، زیورات، موبائل فون، مزنگ میں جمیل سے 3 لاکھ موبائل فون، گرین ٹاؤن میں حنیف سے 2 لاکھ، موبائل فون، داتا دربار میں واجد ڈیڑھ لاکھ، مانگا منڈی میں نسیم سے ایک لاکھ موبائل فون، شالیمار میں سہیل سے 95ہزار، مغلپورہ میں نوید سے83ہزار موبائل فون، لیاقت آباد میں امجد سے 65ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں رفیق سے41ہزار موبائل فون، راوی روڈ میں مکرم سے 22 ہزار اور موبائل فون، ملت پارک میں اقبال 19ہزار موبائل فون، ہئیر کے علاقے میں عثمان سے 8ہزار موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے ڈیفنس سی، ساندہ، ہنجروال، جوہر ٹائون، مزنگ، لوئر مال کے علاقوں سے پانچ کاریں، لٹن روڈ سے رکشہ جبکہ، شیراکوٹ، نولکھا، مصطفیٰ ٹائون، ہنجروال، لیاقت آباد، رائیونڈ، سندر، مصطفی آباد، راوی روڈ، ساندہ، بھاٹی گیٹ گیارہ موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن