سیالکوٹ: ظالم شخص نے بچے پر کتا چھوڑ دیا، مقدمہ
سیالکوٹ(نامہ نگار)نواحی گاؤں وکھری دنیا میں ظالم شخص نے کھیلتے ہوئے بچے پرکتا چھوڑ دیا، کتے کے کاٹنے سے ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ تھانہ مراد پور کے گاؤں وکھری دنیا میں عدیل احمد کا 10سالہ بیٹا ابراہیم کھیل رہا تھا کہ ابراہیم نے اپنا کتا چھوڑ دیا جس نے اسے کاٹ کر زخمی کردیا۔ پولیس نے ابراہیم پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔