• news

بڑا گھر: پولیس مقابلے میں خطرناک اشتہاری، ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

بڑا گھر + بچیکی (نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران بین الاضلاعی اور خطرناک اشتہاری مجرم صدی احمد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ترجمان ننکانہ پولیس کے مطابق تھانہ بڑا گھر پولیس کو بچیکی بائی پاس کے قریب 15 پر ڈکیتی کی کال موصول ہوئی۔ پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو تین مسلح ملزموں نے پولیس ٹیم پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ حق حفاظت خود اختیاری میں پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا اور 2 ملزم فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت صدی احمد دھیروکا کے نام سے ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن