متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو تعطیل کا اعلان
دبئی (آئی این پی ) متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو نئے اسلامی سال کے موقع پر تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پرائیوٹ سیکٹر کے لیے یکم محرم الحرام کو چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 7 جولائی کو چھٹی ہوگی۔