ہمارے ہزاروں آئی ٹی گریجویٹس پردیس جانے پر مجبور ہیں، خالد مقبول
اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے کا فوری راستہ نوجوانوں کی درست سمت پر گامزن کرنے میں ہے ہم آج بھی اتنا ہی بولتے ہیں جتنی جمہوریت آزاد ہے ہمارے ہزاروں آئی ٹی گریجویٹس پردیس جانے پر مجبور ہیں جو قوم اپنے آپ کا بدلنے کا ارادہ نہ رکھے انہیں خدا بھی نہیں بدلتا جاپان ، جرمنی، سپین دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ہنر مند افراد کی ضرورت ہے ڈیجیٹل سفر میں تعاون پر معاونین کے شکر گزار ہیںمجھے امید ہے یہ سفر دور تک جائے گا اور ہمیں منزل تک پہنچائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ٹیک ویلی ،جیز اور گوگل کے اشتراک سے منعقد ’’ڈجیٹل سفر ‘‘ کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔