• news

لوگوں کو تحفظ اور سہولیات دینا ریاست کا فرض ہے:چودھری منظور احمد  

لاہور(نیوز رپورٹر)انچارج لیبر بیورو اور ممبر سینٹرل ایگزیکٹو چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ اگر خسارے والے اداروں کو بیچنا ہے تو پہلے پنجاب اسمبلی کو بیچیں پھر دیگر اداروں کو بیچیں۔ لوگوں کو تحفظ اور سہولیات دینا ریاست کا فرض ہے۔یہ نہیں ہوسکتا کہ تھانے فائیو سٹار بنائے جارہے ہوں اور سکولوں کی عمارتیں گرتی جائیں۔ ایسے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں۔ وہ سول سیکرٹریٹ کے باہر بیٹھے احتجاجی اساتذہ کے دھرنے سے خطاب کر رھے تھے۔انہوںنے کہا آپ وہ لوگ ہیں جو اس ملک و قوم کے معمار ہیں،اگر کوئی معاشرہ استاد کی عزت نہیں کرتا اس معاشرے کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ترقی کی معراج کے معاشرے کی پہلی ترجیح تعلیم ہوتی ہے مگربدقسمتی سے پاکستان میں سب کچھ الٹ ہورہا ہے اوربجائے تعلیمی اداروں کو بہتر کرنے کہ انکو بیچا جارہا ہے۔ میرا نظریہ مجھے مجبور کرتا ہے کہیں بھی ظلم ہو اسکے خلاف آواز اٹھاوں۔

ای پیپر-دی نیشن