پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے زیر اہتمام طب میں مصنوعی ذہانت سیمینار
لاہور(نیوز رپورٹر ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسزنے طب میں مصنوعی ذہانت کے تبدیلی کے کردار پر ایک سیمینار ہوا جس میں ہارورڈ میڈیکل سکول، بوسٹن، امریکہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز ڈاکٹر بسمہ علی تھیں، جنہوں نے اس موضوع پر تفصیلی لیکچر دیا۔ اس کے مریضوں کی دیکھ بھال، تشخیص اور علاج کی حکمت عملیوں میں انقلاب لانے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ’’پنز‘‘پروفیسر آصف بشیر نے پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں AI جیسی جدید ٹیکنالوجی کو ضم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر آصف بشیر نے طبی طریقوں کو بڑھانے اور پورے خطے میں مریضوں کیلئے صحت کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے AI کا فائدہ اٹھانے کیلئے ادارے کے عزم پر زور دیا۔