ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹی ٹونٹی ، ون ڈے اور فرسٹ کلاس تینوں فارمیٹس کے ایلیٹ ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے جس میں ٹیسٹ اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت بھی لازم ہو گی۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ سے بڑے ناموں کی چھٹی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین کی کرکٹ بورڈ حکام سے میٹنگز ہوئیں ہیں ، وہ کیا بڑے فیصلے کرینگے اس متعلق پی سی بی کے بڑے بھی لاعلم ہیں لیکن جلد اہم اعلانات متوقع ہیں۔