پاکستان‘ بھارت بورڈ ‘ حکومتوں کو ہم آہنگی کی ضرورت ـ: کرکٹ آسٹریلیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے ایک مرتبہ پھر بھارت، پاکستان اور کینگروز کے درمیان سہ فریقی سیریز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کردیا۔ نک ہاکلے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت روایتی حریف ٹیمیں ہیں، انکے میچز کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ دونوں یا سہ فریقی سیریز یا باہمی سیریز کیلئے ہمارے گراونڈ استعمال کریں۔ پاکستان‘ بھارت بورڈ اور حکومتوں کو ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔