• news

تین ماہ قبل بننے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘ دوبارہ کام شروع

 مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) تین ماہ قبل کروڑوں روپے کی گرانٹ سے بننے والا دفتوہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا، ٹوٹ پھوٹ کا شکار دفتوہ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ دوبارہ دے کر کام شروع کر دیا گیا، جبکہ نئے ٹھیکیدار نے بھی پانچ انچ پی سی سی ڈالنے کی بجائے ڈھائی انچ تک پی سی سی ڈالنے کا کام شروع کرکے محکمہ کا کروڑوں روپے کا چونا لگانا شروع کر دیا، اہل علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا ٹھیکیدار بھی کروڑوں روپے کا فنڈ خورد برد کر چکا ہے ۔ ناقص میٹریل سے بننے والے روڈ نے تین ماہ بعد ہی اس کے کام کی پھول کھول دی ہے، محکمہ کی ستم خریفی بھی دیکھیں کہ اسی روڈ کو دوبارہ بنانے کا ٹھیکہ دیکر آنکھیں بند کر لی ہے ، اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ودیگر اعلیٰ حکام سے عوام کی ٹیکسوں کے پیسے کو لوٹنے والے ٹھیکیداروں اور محکمہ کے ملوث افسروں کیخلاف کارروائی اور روڈ کو میرٹ پر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن