مختلف مقامات سے 6 افراد کی نعشیں برآمد‘ پولیس مصروف تفتیش
قصور+ نارنگ منڈی+ خانقاہ ڈوگراں (نمائندگان نوائے وقت+ نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) مختلف مقامات سے 6 افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ کنگن پور کے علاقہ سے نا معلوم نشئی کی نعش ملی اور کنگن پور کے علاقہ سے 80 سالہ محمد دین نامی بززگ کی نعش برآمد ہوئی۔ الہٰ آباد میں کرسی پر بیٹھا جواں سالہ رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔ ایک نامعلوم رکشہ ڈرائیور قصور روڈ الہ آباد پر ایک ورکشاپ پر رکشہ ٹھیک کرا رہا تھا کہ کرسی پر بیٹھا اچانک دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں بونگی کلیاں گاؤں سے پچاس سالہ نامعلوم نشئی کی نعش برآمد ہوئی۔ دریں اثناء پولیس چوکی مہتہ سوجا کو بی آر بی نہر سے 40 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کے سرپر زخم کے نشانات تھے اور ان سے خون بہہ رہاتھا ایسا محسوس ہوتاہے جیسے سرپر گہرے وار کرکے قتل کرکے نہرمیں پھینکاگیاہو نارنگ منڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ورثاء کی تلاش شروع کردی ۔ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول خانقاہ ڈوگراںکے سٹور سے ایک ماہ پرانی نعش برآمد ہوئی۔ نعش کی شناخت کیلئے فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ بدبو پھیلنے کی وجہ سے اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر سکول انتظامیہ نے سٹور کا دروازہ کھولا تو اندر سے نعش برآمد ہوئی۔پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ۔