• news

ڈی پی او کا چیمبر آف کامرس قصور آفس کا دورہ ‘ عہدیداروں سے ملاقات

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے چیمبر آف کامرس آفس کا دورہ کیااور عہدیداروں سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی پی او قصور نے کہا کہ صنعت کار اور تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور اہم ستون ہے، آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، آپ کو پرامن ماحول اور تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے آمد پر ڈی پی او قصور کو گلدستہ پیش کیا اور ضلع میں قانون کی بالا دستی، امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور صدر چیمبر آف کامرس نے سیف سٹی آفس میں ہونیوالی واردات کے ملزموں کو چند دنوں میں ٹریس کرنے پر ایس ایچ او صدر قصور عبداللہ امین اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے۔

ای پیپر-دی نیشن