سیاستدانوں کو آپسی لڑائیاں چھوڑ کرملک کیلئے سوچنا ہوگا:حبیب الرحمن
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاںحبیب الرحمن نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو آپس کی لڑائیاں چھوڑ کراس پاک وطن کا سوچنا ہوگا یہ ملک ہے تو ہم ہیں ملک کی بہتری کے لیے تمام سیاستدانوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا علماء کرام کو چاہیے کہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو ختم کرانے میں کردار ادا کریں اللہ نے ہمیں ہزاروں نعمتیں عطا کی مگر ہم ناشکرے ہیں ہمیں اپنی روش کو بدلنا ہو گا ہمیں حضرت ابراہیم ؑکی دعوت اور اورپیارے آقا کے طریقہ کار اپنانا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مفتی عبدالرحمن عابد شیخوپوری، محمد یعقوب چاہل، مرکزی رہنما مولانا منظور احمد، مولانا عبدالعزیز مدنی، مولانا سلیم اعظم بلوچ، پروفیسرثناء اللہ، چوہدری شہزاد علی ورک ، ڈاکٹر عتیق الرحمن، مولانا ظاہر عزیز، مولانا عابد رضوی، مولانا شیرافگن شیخوپوری، سردار شمعون بھٹہ، ظفراللہ منہاس، حاجی تاج دین گجر، چوہدری احسان گجر، ابو فراس، محمد عابد سمیت دیگر علماء کر ام، پارٹی رہنماؤں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔