• news

(ن) لیگ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کے حق میں نہیں : عمران رحمت 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و چیئرمن یونین کونسل خانپور ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں پیدا کئے گئے معاشی بحران کے خاتمہ کی خاطر موجودہ حکومت کوسخت فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں (ن) لیگ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھانے کے حق میں نہیں پٹرولیم مصنوعات و دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں کیا گیا اضافہ عارضی بنیادوں پر کیا گیا جو جلد ختم کردیا جائے گا حکومتی اقدامات پر تنقید کرنے والی پی ٹی آئی کی قیادت ہی تمام بحرانوں کی ذمہ دار ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلا۔

ای پیپر-دی نیشن