• news

وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 20 فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں: وزیر تجارت

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت جام کمال نے کہا ہے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 20 فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  موجودہ بجٹ میں بھی کئی ایسے منصوبے ہیں، جو سیاستدانوں کے نہیں ہیں، فراڈ منصوبے گمنام ہوتے ہیں جن کا کوئی اونر نہیں ہوتا، ان گمنام سکیموں کے پیچھے پورا مافیا ہوتا ہے جو منصوبے منظور کرواتا ہے اور ٹینڈرز کے پیچھے پورا مافیا کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کئی ایسے منصوبے رکھے گئے جو سیاستدانوں کے نہیں، زیادہ تر ایسے منصوبے اریگیشن کے ہوتے ہیں، گمنام اور فراڈ منصوبے دور دراز علاقوں کے ڈلوائے جاتے ہیں تاکہ رسائی نہ ہو۔ وزیر تجارت کا کہناتھاکہ سینیٹرز کے علاوہ ایسے لوگ بھی منصوبے ڈلوا لیتے ہیں جو الیکشن ہار چکے ہیں، ہم جی پی ایس میپنگ لازمی قرار دے رہے ہیں تاکہ پتہ چلے منصوبہ کہاں ہے؟۔ دوسرا یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ پتا ہو منصوبہ کس کا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن