• news

جسٹس گل حسن نے سپریم کورٹ کو  خط نہیں لکھا: اسلام آباد ہائیکورٹ   

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کی تردید کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خط لکھنے کی ٹویٹ کو جھوٹ قرار دے دیا۔ اعلامیے کے مطابق پھیلایا جا رہا ہے کہ ججز کی فیملیوں کو خفیہ ایجنسیوں کے دھمکانے پر سپریم کورٹ میں درخواست دی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلایا جارہا ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے آئی ایس آئی چیف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ سوشل میڈیا پر چلایا جانے والا یہ مواد درست نہیں، یہ بالکل بے بنیاد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن