بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بغیرمداخلت ملاقات کی درخواست، آئندہ ہفتے تک جواب طلب
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بغیرمداخلت ملاقات کی درخواست پرتمام فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے وکیل شعیب شاہین عدالت پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے اور جیل کے انتظامی معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے میجر اور کرنل کی مداخلت کو روکا جائے،جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔