• news

سعودی عرب میں یکم محرم الحرام پرسوں خیبر پی کے حکومت کا چھٹی کا اعلان

  جد ہ ‘پشاور (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں محرم الحرام کاآغاز 7جولائی کوہوگا‘سعودی عرب فلکیاتی سوسائٹی کے صدر کے مطابق ذوالحجہ کامہینہ 30دن کاہوگااور نیا ہجری سال 7سال جولائی سے شروع ہوگا ۔خیبر پی کے حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ خیبر پی کے حکومت کے محکمہ انتظامی امور نے یکم محرم الحرام کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ یکم محرم الحرام کو خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن