• news

نوازشریف کی انتخابی کامیابی کیخلاف درخواست  کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب 

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے این اے 130 سے میاں محمدنوازشریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں فریقین سے دلائل طلب کر لئے ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میاں نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن حقائق کے برعکس جاری کیا گیا،حلقے کے فارم 45 کے مطابق درخواست گزار کامیاب ہوئیں۔ عدالت نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور فارم 45 کے مطابق حلقے کے حتمی نتائج جاری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن