• news

ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ ) ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر23.33 فیصد جبکہ مئی کے مقابلے جون میں1.59 فیصد اضافہ ہوا۔ مئی کے مقابلے جون میں ادویات کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد مہنگی ہوئیں، جون میں ڈاکٹر کلینک کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 15فیصد اورہسپتالوں کی سہولیات میں 14فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ۔جون میں ڈینٹل سروسز سالانہ بنیادوں پر5.99 فیصد مہنگی ہوگئیں،مئی کے مقابلے جون میں میڈیکل ٹیسٹ 0.88 فیصد مہنگے ہوگئے۔دستاویز کے مطابق ہسپتالوں کی سہولیات سالانہ بنیادوں پر 14.16 فیصد مہنگی ہوگئیں، مئی کے مقابلے جون میں ہسپتال کی سروسز 0.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن