• news

مالکان نے 15 جولائی سے بھٹے بند کرنے کا اعلان کر دیا 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اینٹوں کی فروخت میں مسلسل کمی، کوئلہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کرایہ، کاروبار میں مسلسل نقصان اور محکمہ ماحولیات، سوشل سکیورٹی، محکمہ لیبرکی طرف سے بے چالان اور جرمانوں کی وجہ سے پورے پاکستان کے بھٹے 15جولائی سے بند کر دیئے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان پاکستان برکس کلن ایسوسی ایشن کے صدر محمد شعیب نیازی نے مقامی ہوٹل میں بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن فیصل آباد کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ، ڈویژنل صدر حاجی اسلام، چیئر مین حاجی الطاف، سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر، سینئر نائب صدر میاں فرمان، جنرل سیکرٹری حاجی غلام مصطفی، صدر جڑانوالہ چوہدری اشرف ساہی، جنرل سیکرٹری ملک عبدالرحمن اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمد شعیب خان نیازی نے کہا کہ ان کا کاروبار دن بدن خسارے میں جا رہا ہے۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی وجہ سے کوئلہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔ بھٹہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔ حکومت بھٹہ انڈسٹری کے لئے ’’بھٹہ ایکٹ‘‘ بنائے اور اس انڈسٹری کے لئے ریلیف کا اعلان کرے۔ 15جولائی کو پورے ملک کے بھٹے بند ہو جائیں گے جس سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن