• news

بلاول کا دورہ کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صحت، عوامی، فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، بلاول بھٹو کی سربراہی میں کوئٹہ میں اجلاس ہوا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 300 فیصد اضافہ کیا گیا۔ صحت کے ترقیاتی بجٹ میں 129 فیصد اضافہ کیا گیا۔ صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہیلتھ آن وہیلز پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ بلوچستان میں 30 ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ بلوچستان کے کاشتکاروں کو سبسڈی پر ٹریکٹرز فراہم کئے جائیں گے۔ انٹرنیشنل ڈرائیونگ کی تربیت سے متعلق مفت سکول کے قیام سے متعلق بجٹ  مختص کر دیا گیا۔ دریائے سندھ سے آنے والی کچھی کینال کے نئے فیز کی تعمیر کیلئے 10 ارب مختص کر دیئے گئے۔ بیروزگار گریجویٹس کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے 4 ارب مختص کر دیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن