اساتذہ کی خالی اسامیوں پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں :محمد احمد خان
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ اساتذہ کی خالی اسامیوں پر میرٹ پر بھرتی کی جائیں۔ اساتذہ کی بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کرنا جرم ہے، اگر ایسا ہو تو اس کا خمیازہ ہماری نئی نسل کو بھگتنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبس یونیورسٹی کمالیہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قائمقام گورنر نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا سیاسی جماعتوں کو اسمبلی کے اندر مہذب رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ 4 ماہ اپوزیشن کو ہر طرح سے چلانے کی کوشش کی مگر کچھ لوگوں نے اسمبلی کا ماحول خراب کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔