عالمی سنی علماء فیڈریشن کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس ،ڈویژن کا اجلاس بلانے کا عندیہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی سنی علماء فیڈریشن کی مرکزی شوری کا اجلاس مرکزی امیر صاحبزادہ پیر اعجازاشرفی کی زیر صدارت مرکز اہلسنت درگاہ وجامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں ہوا جسمیں مرکزی شوری ارکان نے شرکت کی۔ مفتی صفدر چشتی امیر لاہور ڈویژن نے آئندہ چند روز میں ڈویژن کا اجلاس بلانے عندیہ دیا اور کہا لاہور ڈویژن کے اضلاع کی تنظیم کو یو سی سطح پر فعال کیا جائیگا اسکے لیے پہلے مرحلہ میں لاہورکیلئے امیر مفتی عمران حنیف مدنی کو ٹاسک دیدیا جو لاہور کے جید علماء مشائخ و تاجران وکلاء و مختلف شعبہ ہائے زندگی کے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کرینگے۔ شعبہ نشرواشاعت لاہور مولانا غلام قادر جوئیہ کو مقرر کیا ۔ محرم الحرم 1446ھ کے موقع پر تمام ذمہ داران اپنے علاقوں میں امن و امان قائم رکھتے ہوے شہدائے کربلا کا پیغام عام کریں۔