• news

چینی کے برآمدی کوٹے کی تقسیم میں جانبداری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں :ترجمان جے ڈی ڈبلیو

لاہور(نیوز رپورٹر) جہانگیر خان ترین کی ملکیتی شوگر مل جے ڈی ڈبلیو کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ چینی کے برآمدی کوٹے کی تقسیم میں جانبداری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں نہ ہی حکومت کی جانب سے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو کسی قسم کی کوئی اضافی سہولت فراہم نہیں گئی۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ برآمدی کوٹہ کی تقسیم شوگر مل میں چینی کی پیداوار پر مبنی ہے اور وفاقی حکومت کے وضع کردہ فارمولے کے عین مطابق ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن