محکمہ تعلیم ، ٹیک ویلی یوکے و کینیڈا میں پنجاب کے سکولوں میں کروم بکس دینے کا معاہدہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب اور ٹیک ویلی یوکے و کینیڈا کے درمیان پنجاب کے 200 سکولوں میں کروم بکس دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔ ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کے تعاون سے پنجاب کے 10 ہزار طلبہ و اساتذہ کو آئی ٹی کی ٹریننگ بھی دے گا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیک ویلی کے ساتھ معاہدہ کو ڈیجیٹل پنجاب کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیک ایجوکیشن کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مڈل و میٹرک اور انٹر ٹیک کی طرف بھی جا رہے ہیں۔ جلد میٹرک اور انٹر سائنس و آرٹس کیساتھ ساتھ ٹیکنالوجی میں کرنے کی آپشن بھی موجود ہوگی۔ حالیہ معاہدہ کی رو سے ٹیک ویلی یوکے اور ٹیک ویلی کینیڈا کے تعاون سے پہلے مرحلے میں سکولوں کو 100 کروم بکس بھی دی جائیں گی۔